پاکستان

اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر میں بھوک ہڑتال کیمپ ختم کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز: ۱۳ مئی سے شیعہ نسل کشی اور شیعہ حقوق کی خاطر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد میںعلامہ راجہ ناصر عباس کے  بھوک ہڑتال میں بیٹھنے کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں یہ سلسلہ شروع کردیا گیا تھا تاہم گذشتہ ہفتہ آل شیعہ پارٹیز کانفرنس میں باہم مشاورت کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ اسلام آباد و لاہور میں لگائے گئے بھوک ہڑتال کیمپ کے علاوہ ملک بھر میں کیمپس کو ختم کردیا جائے اور کارکنان و قومی ذمہ داران رمضان المبارک کے بعد طے شدہ لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریاں کریں۔

شیعت نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لئے لگائے گئے بھوک ہڑتال کیمپ کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ دیگر تنظیمی اور قومی ذمہ داروں کو عید کے بعد ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ ہونے والی آل شیعہ پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ طور پر یہ طے پایا تھا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیئے توعید کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں لگے مرکزی بھوک ہڑتال کیمپ اور لاہور کے علاوہ ملک بھر کے بھوک ہڑتال کیمپ کو ختم کرکے لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا، اس آل شیعہ پارٹیز کانفرنس میں ملک بھر کی ۲۴ شیعہ تنظیموں اور اداروں نے شرکت کی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button