یمن

یمن کے مختلف شہروں پر سعودی جارحین کے حملے جاری

یمن کے جنوب مغربی شہر تعز میں سعودی جارحین کے توپخانے کےحملے میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے- سعودی اتحادیوں نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح کے نشر ، المطار، اور جبیل ہیلان علاقوں پر ہینڈ گرینیڈ اور راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو یمنی شہری شہید ہوگئے-

سعودی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں، سرحدی شہر باقم پر بمباری کی ہے ، اس حملے میں عام شہریوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے-

دوسری جانب یمن اور سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں متحارب گروہوں کے درمیان جھڑپ میں شدت آگئی ہے – سعودی فوجیوں نے میدی اور حرض شہروں کو توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایاہے-

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے سابق اور مفرور صدر منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو جنگ بندی کے باوجود اس وقت بھی جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button