یمن

یمن میں امریکی مداخلتوں کے خلاف مظاہرہ

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  سیکڑوں یمنی باشندوں نے اس ملک کے جنوبی علاقوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اوران کی مداخلتوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-

مظاہرین نے یمن میں سعودی عرب کی جارحیتوں کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی اور امریکہ کی جانب سے ان جارحانہ کارروائیوں کی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور یمن کی فوج اورعوامی فورس کے لئے اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا

یمنی عوام نے اپنے ملک کی آزادی و خودمختاری اور عزت و شرف کے تحفظ کے لئے سعودی اتحادیوں اور جارحین کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر مکمل آمادگی کا اعلان کیا اور اپنے ملک کے جنوبی علاقوں میں عام شہریوں کے خلاف جاری دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کی

درایں اثنا یمن کی تحریک انصاراللہ کے ایک کمانڈر حسین الحوثی نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ یمن میں امریکہ اور اسرائیل کا منصوبہ اس ملک کی دولت و ثروت کو لوٹنا ہے کہ جسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات عملی جامہ پہنا رہے ہیں اور اس کام کے لئے یہ ممالک کسی بھی جارحیت سے دریغ نہیں کر رہے ہیں-

حسین الحوثی نے کہا کہ یمن کے جنوبی اور مغربی صوبوں میں وسیع پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائیاں، اس ملک کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں اور یمنی عوام اپنے ملک کی تقسیم کے مخالف ہیں

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل القاعدہ کے خلاف جنگ کے بہانے، دوسو سے زائد امریکی فوجی جنوبی یمن کے شہر المکلا میں داخل ہوئے

متعلقہ مضامین

Back to top button