پاکستان

لانڈھی 36Bمیں شیعہ و سنی جھگڑا نہیں ایک سیاسی جماعت فرقہ وارانہ فسادات چاہتی ہے، علی حسین نقوی

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقہ لانڈھی 36B میں ایک مخصوص فسادی ٹولے کی جانب سے مسلسل دو دنوں سے شیعہ مسلمانوں پر حملوں پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریڑی سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا کہ لانڈھی 36 بی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم توجہ سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے علاقہ میں شیعہ و سنی جھگڑا نہیں ایک سیاسی جماعت فرقہ وارانہ فسادات چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے شروع ہونے والا تنازعہ پر پولیس و رینجرز کی جانب سے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس و رینجرز کا علاقہ سے غائب ہوجانا مذید خرابی حالات کا باعث بنا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button