پاکستان

کوئٹہ : داود آغا نامی شخص زائرین سے بھتہ وصول کررہاہے، قومی ادارے متوجہ ہوں

شیعیت نیوز: بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سربراہ داود آغا کی جانب سے زائرین سے بھتہ لئے جانے کی خبر شیعیت نیوز کو موصول ہے ،جس پر قومی اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو فوری متوجہ ہونا چاہئے۔

اطلاعات کے مطابق شیعیت نیوز کو حال ہی میں عراق و ایران سے آئے ہوئے ایک زائر کی پشاور سے فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ داود آغا نامی بندہ مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا نام استعمال کرکے فی کس زائر پانچ ہزار وصولی کررہاہے، اس زائر نے کہا کہ ہم نے بھی اس شخص(داود آغا ) کو یہ رقم دی ہے۔

اس خبر کے موصول ہونے کے بعد شیعیت نیوز نے پتہ لگایا کہ داود آغا نامی شخص مجلس وحدت مسلمین سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ ہزارہ قوم پرست اور شیعہ بلوچستان کانفرنس نامی تنظیم کا سربراہ ہے، جو علامہ راجہ ناصر عباس کا نام استعمال کرکے زائرین سے پیسہ وصول کررہا ہے۔

اس خبر کے نشر ہونے کہ بعد تمام قومی اداروں کی ذمہ داری ہے وہ فوری زائرین امام حسین علیہ سلام و امام رضاعلیہ سلام کے ساتھ دھوکا دہی کرنے والے اس شخص کے خلاف ایکشن لیں، ساتھ ہی قانوں نافذ کرنے والے ادارے بھی زائرین کے جان کے ساتھ ساتھ مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے داود آغا کو زیر حراست میںلے کر تفتیش کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button