پاکستان

بھوک ہڑتال: آل پاکستان مسلم لیگ اور صاحبزادہ ابوالخیر کی آمد ،مطالبات کی منظوری کا مطالبہ

شیعیت نیوز: شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی بےحسی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہرتال کے گیارویں روز بھی احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے وفود اور عمائدین کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

شیعیت نیو زکے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان و جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر نے اپنے اعلٰی سطح کے وفد کے ہمراہ علامہ راجہ ناصر جعفری سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مکتب تشیع کیخلاف ہونے والے ظلم و بربریت کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ پارا چنار کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔ پاکستان کے مظلومین کی حمایت میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس نے جو جدوجہد شروع کی، اس میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مجلس وحدت مسلمین کے تحفظات کو دور کرے۔ علامہ ناصر عباس ملک کی ایک باوقار اور محب وطن شخصیت ہیں۔ ان کی بھوک ہرتال کے معاملے میں حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ حکومتی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد نے بھی علامہ ناصر عباس کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ ملت تشیع کو درپیش مشکلات اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لئے حکومت کو فوراً مذاکرات کرنے چاہیے۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے تمام مطالبات شیعہ کمیونٹی اور ملک و قوم کے تحفظ کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ ہم ان کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

دھیان رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  کی جانب سے شروع کی گئی بھوک ہڑتال تحریک ملکی سطح سے نکل کر عالمی توجہ حاصل کرتی جارہی ہے ، ملک کے اندر موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت اپوزیشن جماعتیں بھی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کرچکی ہیں، عمران خان جو کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتی جماعت کے سربراہ ہیں نے بھی بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کیا اور صوبہ میں ہونے والی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے مسئلہ کو سنجیدیگی سے غور کر کےحل کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم اگر کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی تو وہ مسلم لیگ ن کی پنجاب و وفاقی حکومت ہے جو شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کے سہولت کار اور خاموش سپورٹر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button