پاکستان

ریاستی اداروں کے اندر بھی مذہبی انتہا پسند موجود ہیں،سینٹر تاج حیدر

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینٹر شیری رحمن کی قیادت میں ایک اعلی سطح وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے احتجاجی کیمپ میں ملاقات کی۔وفد نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر تعزیت کا اظہار کیا ۔شیریں رحمان نے کہا کہہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر یہاں حاضر ہوئے ہیں۔ہم شیعہ کمیونٹی پر ہونے مظالم کے ازالے کے لیے قومی اسمبلی و سینٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے۔آپ کا پُرامن احتجاج جمہوری اقدار کا پاسدار ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کےسینئر رہنماسینٹر تاج حیدر نے کہا کہ ہم مذہبی انتہا پسندی کے مخالف ہیں ۔ہماری قائد ایسے ہی لوگوں کے ہاتھوں شہید ہوئی۔ ریاستی اداروں کے اندر بھی مذہبی انتہا پسند موجود ہیں ۔جب تک ایسے لوگوں کو خارج نہیں کیا جاتا تب تک نیشنل ایکشن پلان کامیاب نہیں ہو سکتا۔علامہ ناصر عباس  نے وفد کو بتایا کہ پورے ملک میں ملت تشیع کو ظلم و بربریت کا سامنا ہے۔گلگت میں ہمارے لوگوں کی زمنیوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔پارہ چنار میں ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے پر ہمارے تین افراد کے سروں میں گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ آرمی چیف سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button