پاکستان

پشاور: خودکش جیکٹ پھٹنے سے 3 مبینہ ’دہشتگرد‘ واصل جہنم

شیعیت نیوز: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 3 مبینہ خودکش حملہ آور خودکش جیکٹ کے دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 مبینہ خودکش حملہ آور اپنے ہدف کی جانب جارہے تھے کہ اسی دوران پشاور کے علاقے ریگی لالما میں، دہشت گردوں میں سے ایک کے پاس موجود خودکش جیکٹ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں تینوں مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار، خودکش حملہ آور کو پشاور میں ہدف کی طرف لے جارہے تھے کہ اس دوران خودکش جیکٹ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں تینوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button