پاکستان

جمعہ کی نماز کا اجتماع شیعہ قوت کا عملی مظاہرہ ثابت ہو گا،علامہ حسن ظفر نقوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے شیعہ قوم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کی راہ اختیار کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ایک باشعور اور محب وطن قوم ہیں ۔ حکومت کی روایتی بے حسی اس امر کی بین دلیل ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ ملت تشیع کی نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت کے مرکزی قائد سات روز سے بھوک ہرتال پر ہیں لیکن حکومت کے کسی ذمہ دار میں یہ اخلاقی جرات نہیں کہ وہ آ کر علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کرے۔انہوں نے کہا جمعہ کی نماز کا اجتماع شیعہ قوت کا عملی مظاہرہ ثابت ہو گا۔ وہ دشمن طاقتیں جو قوم کو منتشر دیکھنا چاہتی ہیں آج ان کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے شیعہ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام تنظیمی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر آج جمعہ کی نماز میں شرکت کے لیے احتجاجی کیمپ پہنچے۔یہ موجودہ حالات کا تقاضہ بھی ہے اور شرعی فریضہ بھی۔ وحدت و اخوت کے ہتھیار سے حکومتی سازشوں کو ناکام بنانے کا وقت آ پہنچا ہے۔گزشتہ تین دہائیوں سے جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف آج ملک کے ہر فرد کو آواز بلند کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا جس شخص کے دل میں قوم کا درد موجود ہے آج وہ گھر نہیں بیٹھے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button