پاکستان

مرکزی نماز جمعہ نیشنل پریس کلب کے سامنے علامہ ناصر عباس کی اقتدا میں ادا کی جائے گی

شیعیت نیوز:  شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف گذشتہ جمعہ سے  شیعہ حقوق کی جنگ اور دہشتگردی کے خلاف بھوک ہڑتال میں بیٹھے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے حمایت میں مشترکہ نمازجمعہ کا اعلان کیا گیا ہے، شیعیت نیوز کو ذرائع  نے بتایا ہے کہ اس نماز جمعہ کی اقتدا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر آج 20مئی 2016 کو مرکزی نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی کیمپ پریس کلب اسلام آباد کے سامنے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔ملت تشیع کی نسل کشی اور ریاستی جبرکے خلاف اس احتجاج کی حمایت میں امام بارگاہ اثنا عشری G-6/2اور جامع الصادق G-9 کے منتظمین نے بھی پریس کلب کے سامنے نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں راولپنڈی اسلام آباد سے ملت تشیع کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔نماز میں شرکت کرنے کے لیے راولپنڈی کی بیشتر شیعہ تنظیمیں ریلی کی شکل میں اسلام آباد احتجاجی کیمپ میں پہنچے گی۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف ’’یوم احتجاج‘‘منایا جائے گا جس میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button