پاکستان

لندن:حکومت نے مطالبات منظور نا کیئے تو پاکستانی ایمبیسی پر دھرنا ہوگا، لندن ہائی کمیشنر کو وارننگ

شیعیت نیوز: لند ن میںموجود پاکستانی کمینوٹی نے پاکستانی ہائی کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہائی کمیشنر سے ملاقات کی، اس موقع پر سیکڑوں مرد و خواتین و علمائے کرام شامل تھے۔

شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق لندن میں موجود شیعہ علمائے کرام کے وفد  نے پاکستانی ہائی کمیشنر سے بھی ملاقات کی اور اس میں کہا کہ اگر اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے شیعہ حقوق کے تحفظات کے لئے پیش کیئے گئے مطالبات منظور نہیں کیئے گئے تو ہم لند ن میں  پاکستانی ایمبیسی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ، ذرائع کے مطابق علمائے کرام  نے ۱۲ گھنٹے کا وقت دیا  ہے کہ ہائی کمیشنر پاکستانی حکومت سے رابط قائم کرکے شیعہ مسلمانوں کے مطالبات کی سنوائی کروائیں بدصورت دیگر احتجاجاً پاکستانی ہائی کمیشن  آفس  کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جو اسلام آباد مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ ۱۳ مئی سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عمائدین  کے ساتھ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں، دوسری جانب پاکستان بھر میں بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قوم کے لئے اس جرت مندانہ اقدام  کی حمایت میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لئے گئے  ہیں،  جبکہ اب دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانی شیعہ مسلمان بھی اس احتجاجی سلسلہ کا حصہ بن رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button