پاکستان

اسکردو حلقہ 8سے ایم ڈبلیو ایم نے رکن اسمبلی کاچو حیدر کا ڈی سیٹ کرنے کو فیصلہ کرلیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی انکوائری کمیٹی نے جی بی ایل اے 8، اسکردو حلقہ دو کے رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکا استعفٰی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو ارسال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاچو امتیاز حیدر خان نے ایم ڈبلیو کے امیدوار کی حیثیت سے گذشتہ سال کے انتخابات میں حصہ لیا اور واضح برتری کیساتھ اسمبلی رکن بنے تھے۔ انہوں نے حالیہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تھی۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بعد ایم ڈبلیو ایم نے مرکزی سطح پر انکوائری کے لئے ایک کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی نے ان سے تحریری وضاحت طلب کی تھی اور ساتھ ہی اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی بھی لیا تھا۔ آج کمیٹی نے انہیں اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسپیکر گلگت بلتستان کو انکا استعفٰی بھیج دیا ہے۔ استعفٰی منظور ہونے کی صورت میں مذکورہ حلقے میں 60 دنوں کے اندر ضمنی انتخابات کرنے کا الیکشن کمیشن پابند ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button