پاکستان

ادارہ تعمیر پاکستان نے ایڈیٹر خرم زکی کے قتل کا ذمہ دار جماعت اسلامی کے شمس امجد کو قرادیدیا

شیعیت نیوز: ادارہ تعمیر پاکستان نامی بلاگ ویب سائٹ نے اپنے ایڈیٹر خرم زکی کے قتل کا ذمہ دار جماعت اسلامی کے سابق سیکرئٹری اطلاعات شمس امجد کو قرار دیا ہے، ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتہ سے جماعت اسلامی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے شیعہ مسلمانوں بالخصوص شہید خرم زکی کے خلاف انتہائی نفرت انگیز تکفیری مہم چلائی جارہی تھی جسکی نگرانی جماعت اسلامی کا سابق سیکرئٹری اطلاعات شمس الدین امجد کررہا تھا اور اسکی معاونت کالعدم لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور طالبان کررہے تھے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ شمس الدین امجد فیس بک پر مشعل نامی پیج اور دیگر کے ذریعہ شہید خرم زکی کے خلاف انتہائی نفرت انگیز اور گمراہ کن مہم چلارہا تھا۔

ادارے نے کہاکہ ہم شمس امجد کو خرم زکی کے قتل کا براہ راست ذمہ دار سمجھتے ہیں اور اسے بتانا چاہتے ہیں کہ اسے قرار واقع سزا دلوانے کے لئے ہرقانونی راستہ اختیار کیا جائے گا،ادارے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شمس امجد کی معاونت مولوی عبدالعزیز، اورنگ زیب فاروقی ،رعایت اللہ فاروقی اور صاحبزادہ ضیائ نے کی ، یہ تمام خرم زکی کے قاتل ہیں اور انہیں عبرتناک سزا دلوانے کے لئے قانون کا سہارا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ سے جماعت اسلامی سمیت دیگر سوشل میڈیا تکفیر ی صارفین بالشمول اوریا مقبول جان شام میں حلب کے مسئلہ پر شیعہ مسلمانوں کے خلاف اکسانے والا مواد نشر کررہے ہیں،جس پر نواز حکومت کا سائبر سیل مسلسل خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے، اور سائبر تکفیری مہم کا نتیجہ خرم زکی کے قتل کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

13124478_10154151562889561_7463515599318092246_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button