پاکستان

علامہ مقصود ڈومکی ایم ڈبلیو ایم سندھ کے نئے سیکرئٹری جنرل منتخب

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کا پیام وحدت کنونشن امام بارگاہ سامرہ نیورضویہ میں منعقد ہوا جس میں اگلے تین سال کے لیے صوبہ سندھ کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا گیا ۔شیعیت نیوز کے مطابق آئندہ تین سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ضلعی ذمہ داروں  نے اکثریتی رائے سے مولانا مقصود ڈومکی کو نیا میرکاروان منتخب کرلیا ہے۔

دوسری جانب اسی روز ہونے والے کراچی ڈویژن کا کنونیشن معروف شیعہ صحافی اور سماجی رہنما خرم زکی کی شہادت کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا جو اب بعد میں منعقد کیا جائے گا۔

 ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نےکہا کہ  ایم ڈبلیو ایم کے قیام کا مقصد ملک میں داخلی وحدت قائم کرکے استعماری قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہونا ہے،ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک میں تکفیریت کے خلاف اپنی آواز بلند کی اور اپنے اہل سنت برادران کے ساتھ مل کر عملی جدوجہد کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کی راہ ہموار کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button