پاکستان

ایرانی ایجنٹ کہلانے والے خرم زکی کے جنازے پر پاکستانی پرچم اُسکی حب وطنی کا ثبوت ہے

شیعیت نیوز: تعمیر پاکستان بلاگ کے ایڈیٹر ، معروف سماجی رہنما وصحافی شہید خرم زکی کے جنازے پر پاکستانی جھنڈا چڑھایا گیا جو اس بات کی دلیل ہے وہ ہمیشہ سے محب وطن پاکستانی تھے اور پاکستان کی سلامتی کی خاطر پاکستان دشمن مذہبی قوتوں کے خلاف برسرپیکار تھے۔

شہید خرم زکی کے جنازے پر پڑا یہ پاکستانی پرچم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مملکت خداد اد میں ۲۰ ہزار شیعہ جنازے اُٹھانے والے آج بھی وطن کی مٹی سے محبت کا دم بھر رہے ہیں، اسکی وجہ صرف یہ ہے کہ یہ وطن ہمارا بنایا ہوا ہے اور اسے ہمیں ہی تکفیری دہشتگردوں سے بچانا ہوگا جنکے آباو اجداد نے پاکستان کو کفر ستان اور قائد اعظم کو کافر اعظم کا لقب دیا تھا۔

 یارد ہے کہ یہ اُس شہید کا جنازہ ہے جیسےہمارے معاشرے کا بے حس طبقہ ایرانی ایجنٹ کہا کرتا تھا،صرف اس لیئے کہ وہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے سعودی حمایت یافتہ تکفیریوںکے خلاف پاکستان میں ایک موثر آواز تھا۔

واضح رہے کہ جو شخص سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف احتجاج کرتا ہے اُس پر ایران کا ایجنٹ ہونے کا لیبل لگا کربدنام کردیا جاتا ہے ۔

n00537468-r-b-023.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button