پاکستان

لال مسجد اور انتہاپسندی کے خلاف جہدمسلسل خرم زکی سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید

شیعیت نیوز: پاکستان میں تکفیری دہشتگردی کے خلاف بولنا جرم بن گیا ہے جو بھی انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کرے اسے خاموش کروادیا جاتا ہے، معروف سماجی رہنما خرم زکی کو بھی تکفیریت اور انتہا پسندی سمیت اسلام آباد میں موجود فتنہ لال مسجد کے خلاف بولنے کے جرم میں شہید کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقہ نارتھ کراچی میں ہوٹل پر اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے خرم زکی کو چار دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا ہے، پولیس کے مطابق خرم زکی کو پانچ گولیاں لگیں ، جبکہ انکا اور ساتھی بھی شہید ہوگیا اور ایک زخمی ہے۔

واضح رہے کہ خرم زکی نے لال مسجد سمیت کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع کررکھی تھی اس لیئے انہیں کئی براہ راست مولانا عبدالعزیز ، ام حسان اور دیگر دہشتگرد جماعتوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی تھیں، دیکھنا یہ ہے آیا حکومت اور سیکورٹی ادارے ان دہشتگردوں کے خلاف کوئی کاروائی کریں گےیا ہر بار کی طرح اس بار بھی شیعہ کلنگ کو فرقہ وارانہ رنگ دیگر اس خون ناحق پر مٹی ڈال دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button