پاکستان

جنگ گروپ کی قومی اداروں سے ٹکراو پالیسی کے سبب نامور صحافی نے اخبار چھوڑدیا

شیعیت نیوزـ:روزنامہ دی نیوز کے گروپ ایڈیٹر شاہین صہبائی نے جنگ گروپ کی قومی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی اور نواز حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہین صہبائی نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ایسے فیصلوں کی توجیح پیش نہیں کر سکتے، جو انہوں نے نہیں لئے، ایسے فیصلوں سے اخبار کی ساکھ اور ادارے کی مالی پوزیشن کو زبردست نقصان پہنچا ہے، اور میں یہ اخلاقی دباؤ مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ شاہین صہبائی کا کہنا ہے کہ اخبار کی پالیسی سیاسی طور پر واضح جھکاؤ رکھتی ہے، اور غیر ضروری طور پر قومی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہے، خاص طور پر اس وقت جب ملک دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایک جنگ میں مصروف ہے، ملک معاشرے کے تمام شعبوں میں کرپٹ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے، جو کرپشن سے پیسہ لوٹ کر ریاست کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

شاہین صہبائی نے اپنے استعفے میں کہا کہ اپنی شکست پر مبنی یہ پالیسیاں بناتے وقت مجھ سمیت تمام ایڈیٹرز کی رائے اور تجاویز کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے۔ شاہین صہبائی کا اپنے استعفے میں مزید کہنا تھا کہ شکیل الرحمن بطور ایڈیٹر انچیف آپ کا حق ہے کہ آپ جس طرح چاہیں اپنا اخبار چلائیں، لیکن پیشہ ورانہ صحافیوں کیلئے ایک حد ہوتی ہے، جس سے وہ آگے نہیں جا سکتے، میں جانتا ہوں بہت سے ایڈیٹرز میری طرح ہی سوچتے ہیں، لیکن میں نے آج استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ اخبار سے میرا نام ہٹا دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button