مشرق وسطی

سعودی عرب کی توہین کیوں کی، کویتی پارلیمنٹ کے رکن کو دس دن قید کی سزا

 کویت کی عدلیہ نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے رکن عبدالحمید دشتی کو ان کے ایک بیان کی بنا پر کہ جسے سعودی عرب کی توہین قرار دیا گیا، دس دن قید کی سزا سنائی ہے۔

کویت کی عدلیہ کا کہنا ہے کہ عبدالحمید دشتی نے سعودی عرب کی توہین کی ہے اور ایک پروگرام میں کہ جو شامی حکومت کا حامی ہے، آل سعود کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی ہیں۔ دشتی اس وقت کویت سے باہر ہیں۔ وہ کویتی پارلیمنٹ کی جانب سے اپنے عدالتی تحفظ کو ختم کیے جانے سے پہلے ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

پندرہ مارچ کو کویت کی پارلیمنٹ نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر سعودی عرب کی توہین کرنے کی بنا پر عبدالحمید دشتی کا عدالتی تحفظ ختم کر دیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button