ایران

ایران اپنی میزائل طاقت میں اضافہ کرتا رہے گا، جنرل محمد علی جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کی خاطر میزائل پروگرام کو ترقی دیتے رہیں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے یہ بات زور دیکر کہی کہ جامع ایٹمی معاہدے کے بعد سے ایران کے خلاف دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے گی۔

بریگیڈئیر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران کے عوام، انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔

انہوں نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں امریکہ اور مغربی ملکوں کی ہنگامہ آرائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ، ایران کی مسلح افواج قومی سلامتی کے دفاع کے لیے اپنی میزا‏ئل طاقت میں مزید اضافہ کرتی رہیں گی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے واضح کیا کہ امریکہ اور مغربی ممالک ایران کے دفاعی ہتھیاروں کے خلاف ایسے وقت میں پروپیگنڈا کر رہے جب ان کے گودام ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے میزائلوں سے بھرے پڑے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے علاقے کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ سعودی عرب جیسےخطے کے بعض ممالک کی پالیسیاں اسرائیلی پالیسیوں سے میل کھارہی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام اپنی بیداری اور استقامت کے ذریعے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button