پاکستان

۱۳ رجب ٹوئیٹر پر ’مولود کعبہ مولاعلی‘ گلوبل ٹرینڈ بن گیا

شیعیت نیوز: کراچی کے شیعہ سوشل میڈیا صارفین کی کوشیشوں سے شب تیرہ رجب المرجب سے شروع ہونے والا ٹوئیٹر ٹرینڈ مسلسل 20 زائد گھنٹے تک ٹرینڈ لسٹ میں شامل رہا اور گلوبل ٹرینڈ کی حیثیت اختیار کرگیا ۔

شیعیت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرولادت امیر المومنین علیہ سلام کے سلسلہ میں ٹوئیٹر ٹرینڈ #مولود_ کعبہ _ علی  _مولا معتارف کروایا گیا تھا، یہ ٹرینڈ کراچی کے شیعہ سوشل میڈیا صارفین کے ایک گروپ نے معروف کروایا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوگیا، دنیا بھرمیں ٹوئیٹر کے صارفین نے اس ٹرینڈ کو استعمال کرتے ہوئے ولادت امیر المومینن علیہ سلام کے پیغام اپنی آئی ڈی سے نشر کیئے۔

پاکستان میں ٹوپ پر رہنے والے اس ٹرینڈ نے اپنی شروعات کے پہلے گھنٹے میں 5000ہزار ٹوئٹس #مولود_ کعبہ _ علی  _مولا ٹرینڈ کے ساتھ ٹوئیٹر پر دیکھنے کو ملی،اسکے علاوہ دنیا بھر جیسے امریکا، کینڈا، یورپ، انڈیا سمیت کئی عرب ممالک میں بھی اس ٹرینڈ کو پذیرائی ملی اور  ۳۵ ہزار سے زائد صارفین  نے اس ٹرینڈ کے ساتھ ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کیا،

واضح رہے کہ ٹوئیٹر پر ٹرینڈ سیٹ ہونے سے ٹوئیٹر صارفین کے درمیان زیر بحث موضوع کاانداز لگایا جاتا ہے، دنیا بھر میں  #مولود_ کعبہ _ علی  _مولا کا ٹرینڈ سیٹ ہونے سے ٹوئیٹر کے کرڑوروں صارفین تک امیر المومنین علیہ سلام کی ولادت کے حوالے سے نشرہونے والے پیغامات، اور اسکے ساتھ ساتھ بہترین اقوال پہنچے جو قابل ستائش اقدام ہے، اور مکتب کی تبلیغ کا اہم ذریعہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button