یمن

یمنی فریقوں سے اقوام متحدہ کی درخواست

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بحران یمن کے فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ کویت میں امن مذاکرات میں شامل ہوں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان جاری کر کے اس بات پر زور دیا ہے کہ کویت میں جمعرات سے شروع ہونے والے امن مذاکرات سے طویل جھڑپوں کے خاتمے اور مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ یہ مذاکرات پیر کے روز شروع ہونا تھے لیکن سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے تحریک انصار اللہ نے کویت جانے سے انکار کر دیا۔ جبکہ اس سے قبل جنیوا میں ہونے والے یمن کے امن مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے جبکہ اس ملک کی اسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button