پاکستان

سوات یونیورسٹی میں سخت گیر نظام طالبان نافذ

شیعیت نیوز: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع یونیورسٹی آف سوات میں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے طلبا و طالبات کو یونیورسٹی کے احاطے بلکہ کیمپس کے باہر بھی اکٹھے گھومنے پھرنے سے روک دیا گیا۔

یہ پیش رفت اُس وقت ہوئی جب 14 اپریل 2016 کو یونیورسٹی کے چیف پراکٹر حضرت بلال کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ اگر طلبا و طالبات مخالف جنس کے ساتھ گھومتے پھرتے دکھائی دیئے تو انھیں سزا دی جائے گی.

یونیورسٹی کے چیف پراکٹر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کا عکس

نوٹیفیکیشن کے مطابق ‘یونیورسٹی کے تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لڑکے اور لڑکیوں کو کیمپس کے اندر یا باہر ایک ساتھ بیٹھنے یا گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہے.’

مزید کہا گیا ہے کہ ‘اگر طالب علم (لڑکا اور لڑکی) ایک ساتھ بیٹھے یا چلتے پھرتے دکھائی دیئے تو انھیں 50 روپے سے 500 روپے تک جرمانے کی سزا دی جائے گی.’

نوٹیفکیشن کے مطابق تادیبی طریقہ کار کے تحت طلبہ اور اساتذہ کا ایک ‘ہنگامی اجلاس’ بھی بلایا جائے گا.

متعلقہ مضامین

Back to top button