پاکستان

کراچی: گذشتہ روز شہید ہونے والے باپ بیٹے اور ہاشم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شیعیت نیوز:  گذشتہ روز شفیق موڑ پہ شھید ہونے والے شھداء کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ شہدائے کربلا میں ادا کی گئی، اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگردوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی سے واپسی پر گھر جاتے ہوئے باپ بیٹے سمیت ایک نوجوان ہاشیم کو فائرنگ کرکے شہید کردیاتھا، تینوں اپنی موٹر بائیک پر شاہ نجف اما م بارگاہ بفرزوں سے اپنے گھر جارہے تھے۔

شہید ہونے والی شاہد حسین اور انکے  بیٹے علی سجاد کی نماز جنازہ گذشتہ روز ہی انچولی کی مسجد خیر العمل میں ادا کردی گئی تھی ، نماز جنازہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتدا ٗ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ملی تنظیموں کے نمائندگاہ و دیگر علماٗ کرام بھی موجود تھے۔

دوسری جانب آج بعد نماز ظہرین خیر العمل مسجد انچولی ہی میں جامعہ کراچی کے طالب علم ہاشم کی نماز جناز ہ بھی ادا کی گئی، ہاشم گذشتہ روز فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے جو رات گئے زخموں تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوئے۔ ہاشم جامعہ کراچی میں شعبہ اپلائیڈ فزکس میں ماسٹر تھے۔

HasimRaza.jpg

واضح رہے کہ کراچی میں کالعدم اہلسنت و جماعت کے مرکز مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی کے اطراف میں ٹارگیٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس قبل پولیس اہلکار سمیت ایک کمسن بچی کو اسی طرح دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، یہ سب نا صرف کراچی بلکہ ملک بھر میں کالعدم تنظیم کے رہنماوں اور صدر اورنگزیب فاروقی کی رہائی کے بعد سے شروع ہوا ہے۔

12963922_1784999881713071_1025307292176929517_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button