پاکستان

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے پیام وحدت کنونشن کا آغاز ہوگیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ مرکزی پیام وحدت کنونشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔جس میں شرکت کے لیے کراچی ،کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک دیگر علاقوں سے تنظیمی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کنونشن 8اپریل تا 10اپریل جامع الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں ہو گا۔ تنظیمی کارکنان و عہدیدران کے علاوہ ملک بھر سے علما کرام اور نامور مذہبی ،سماجی و سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔یہ تقریب اس اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل(سربراہ) کی نشست کے لیے انتخاب کا مرحلہ بھی اسی دوران طے ہو گا ۔تنظیمی منشور کے مطابق ہر تین سال بعد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے تقرر کے لیے انتخابات کیے جاتے ہیں۔ نئے انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام کا حتمی اعلان شوری عالی کرے گی اور اگلے تین سال کے لیے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب ہو گا۔

شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق پہلے دن کی نشست کا آغاز کل بروز جمعہ شام ساڑھے سات بجے تلاوت کلام پاک سے ہو ا۔اس کے علاوہ نعت رسول مقبول ﷺ، شعرا کا نذرانہ عقیدت اور امامت و ولایت کے عنوان سے خطاب تقریب کا حصہ تھیں۔دوسرے دن کی تقریبات تین نشستون پر مشتمل ہے جس میں شہید ڈاکٹر علی نقوی کی زندگی پر ڈاکیومینٹری کے علاوہ تنظیم کی علاقائی کارکردگی رپورٹس اور اہم خطابات پیش کیے جائیں گے۔تقریب کے آخری دن بروز اتوار شوری عالی کے سربراہ حاضرین سے خطاب کریں گے ۔اسی دن نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی اور نومنتخب سیکرٹری جنرل کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔جس کے بعد منتخب اعلی عہدیدارکنونشن سے خطاب کریں گے۔کانفرنس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی اور مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button