پاکستان

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، پنجاب آپریشن کا جائزہ لیا گیا

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں پا ک فو ج کے پیشہ و رانہ امور سمیت ملک کی داخلی و خارجہ سیکیورٹی صورتحال، شوال اور پنجاب میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔عسکری قیادت نے ملک کی سلامتی اور ترقی کو متاثر کر نے والی تمام سرگرمیوں کو روکنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ کانفرنس میں ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور دشمنوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر زکانفرنس ہوئی۔ جس میں شرکاءکو پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور پورے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن خصوصاً وادی شوال اور پنجاب میں ہونے والی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈر زکانفرنس میں پاکستان کی دشمن خفیہ ایجنسیوں خصوصاً بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے نیٹ ورک اور افغانستا ن کی خفیہ ایجنسی ”خاد“ کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءنے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی کو متاثر کرنے والے دشمن کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت ، پنجاب میں باقاعدہ آپریشن سے کترا رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button