پاکستان

مودی کو بغیر ویزا پاکستان بلانے والے را کے ایجنٹ ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس

شیعیت نیوز: حضرت شاہ عبدالطیف کی سرزمین بھٹ شاہ میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن کو ملک دشمن قرار دینے کی روش کوختم کرنا ہوگا،ریاستی اداروں کو ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی،ہمیں اپنے ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے 34 رکنی اتحاد میں شامل ہونے کے نتائج افغان جہاد سے بد تر ثابت ہونگے،حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی قوم کی رسوائی کا سبب بن رہی ہے،پاک چائنہ اقتصادی راہ داری پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اس کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں موجود کالعدم تکفیری مدارس کے خلاف آپریشن کا نہ ہونا سندھ حکومت اور شرپسندوں کے گٹھ جوڑ کو ثابت کرتا ہے،ان نا اہل مورثی سیاست دانوں نے غربت افلاس اور محرومیاں سندھ کے باسیوں کا مقدر بنا دی ہیں،سندھ کے مظلوم عوام قیام پاکستان سے لے آج تک جاگیرداروں اور وڈیرہ شاہی کے ظلم ستم کا شکار ہے،تھر میں قحط سالی سے ہونے والے اموات انسانیت اور ان ظالم صفت حکمرانوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں اور محروموں کے حقوق کی جدو جہد سےکسی صورت دستبردار نہیں ہوگی،بھٹ شاہ کے عوام نے گذشتہ ضمنی الیکشن میں ایم ڈبلیوایم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہم اس پر شکر گذار ہیں۔انہوں نےکہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ملک بھر میں تکفیریوں کے لشکر تشکیل دیئے، لیکن ہم ان کے مقابلے میں کھڑے ہوئے اور ان کے عزائم کو شکست دی، وحدت مسلمین ہمارے شعور، بیداری،بصیرت اور فہم کا نام ہے، ظالم چاہے جرنیل ہو یا سیاستدان، حکمران ہو جج ہو یا ملا ہم اس کے دشمن ہیں، امریکہ کے ساتھ مل کر بھارت سے پاکستان کی سرزمین پر بمباری کروانے والے را کے ایجنٹ ہیں، مودی کو بغیر ویزا پاکستان بلانے والے را کے ایجنٹ ہیں، بھارت کے ساتھ بزنس کرنے والے را کے ایجنٹ ہیں، ہم را کے ان تمام ایجنٹوں کو بے نقاب کرتے ہیں، انشاء اللہ جب تک زندہ ہیں کسی پاکستان دشمن کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ وطن کی سالمیت سے کھیلے۔انہوں نے کہا کہ استعماری گماشتوں کی ایماءکی تشکیل کردہ تحفظ خواتین بل قرآن وسنت کی سریحاًمنافی ہے۔مسلم لیگ ن امریکہ ، اسرائیل اور برطانیہ کی خوشنودی کی خاطر قانون الہٰی میں تبدیلی کےگناہ کے مرتکب ہو رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button