یمن

یمن میں جنگ بندی دس اپریل سے شروع ہو گی

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں متحارب فریق اس بات پر رضامند ہو گئے ہیں کہ یمن میں دس اپریل سے جنگ بندی شروع ہو گی اور اٹھارہ اپریل کو کویت میں امن مذاکرات شروع ہوں گے۔

انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ آئندہ مذاکرات جنگ یمن کو ختم کرنے کا آخری موقع ہیں، کہا کہ یمن میں گرفتار افراد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ یمن کی مستعفی اور مفرور حکومت نے انصار اللہ تحریک اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی پارٹی کی شرائط پر نئے سیاسی اور امن مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

بعض یمنی ذرائع کے دعوے کے مطابق انصار اللہ تحریک اور علی عبداللہ صالح کی پارٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ مکمل جنگ بندی اور زمینی اور فضائی محاصرہ ختم کیے جانے کی شرط پر آئندہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل ولد الشیخ احمد نے انصار اللہ اور علی عبداللہ صالح کی پارٹی سے کہا ہے کہ سرحدوں پر جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے گا لیکن انصار اللہ نے تمام شہروں میں مکمل جنگ بندی اور سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button