پاکستان

اسلام آباد: وزیر اعظم کا دہشتگرد ی کے خاتمہ کا عزم، پر کئی خطرناک دہشتگرد رہا کیوں؟

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں جمعہ کے روز وزیراعظم محمد نوازشریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اجلاس کے دوران جاری فوجی آپریشن پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور آپریشن کے ثمرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی’ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اجلاس میں شرکت کی۔

نواز حکومت پاکستانی عوام کو بے وقوف بنارہی ہےایک طرف دہشتگردی کے خاتمہ کا عزم تو دوسری طر ف نفرت کا بیج بو کر دہشتگرد ی کے لئے اکسانے والے دہشتگردوں کو ایم آر او(مُلا مفاہمتی آرڈینس) دے کر انہیں رہا کررہی ہے، کیا یہ مفافقت و دوغلی پالیسی نہیں؟

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں حکومت پاکستان کی ایما پر کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کئی خطر ناک دہشتگر د جن میں کالعدم جماعت کا سربراہ اورنگزیب فاروقی، علی معاویہ، قاری عثمان ، محمد تاج حنفی سمیت درجنوں دہشتگرد تو نفرت آمیز تقاریرسمیت دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابند سلاسل تھے انہیں رہا کیاجاچکا ہے،جبکہ کئی اور خطرناک دہشتگرد جیسے رمضان مینگل کی رہائی کا امکان ہے، رمضان مینگل کوئٹہ میں ہونے والے تمام اہم سانحہ میں ملوث ہے۔

Bannded.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button