ایران

اہل ایمان ہوشیار!! رہبر انقلاب سے متعلق جانشینی کی ویڈیو پر دجالی میڈیا کا پروپگنڈا

شیعیت نیوز: حالیہ انتخابات سے قبل رهبر معظم نے ایک خطاب کے دوران اشاره دیا کہ عوام کو ان انتخابات خصوصاً مجلس خبرگان کے انتخابات میں بهرپور حصه لینا چاهیے تاکہ آئنده کے رهبر کے انتخاب میں انکی رائے اور ذمه داری ادا ہوسکے (اپنی ضعیفی کی طرف اشاره تها).

اس خطاب کے بعد حال ہی میں رہبر انقلاب کے زیر اہتھام ہونے والی مجالس فاطمیہ علیہ سلام میں  آقائے علی رضا پناہیان رهبر معظم کی موجودگی میں مجالس فاطمہه سے خطاب کرهے تهے کہ ایک جانباز ( کہ جس نے اپنے جسم کے اعضا ؛ راه حق کی خاطر جهاد میں قربان کیے تهے ) کهڑا هوجاتا ہے اور رهبر معظم کے بارے میں خطیب منبرسے فریاد کرتا ہے کہ آپ رهبر سے گذارش کریں کہ وه اپنے ان الفاظ کو واپس لیں جو انہوں نے آئنده رهبر کے (عنقریب) چنائو کے بارے میں کہے ہیں…..
اس کے بعد ایک عجیب آه و بکا اور بعد میں زبردست نعرے بازی ہوتی ہے جس میں رهبر کی طول عمر کی دعاوں کو بلند کیا جاتا ہے……… اس پر آقائے پناہیان کہتے ہیں میری مجلس خوانی ایک طرف اس جانباز کی یہ ایک فریاد اس سے کہیں زیادہ بااثر تهی!!!!

تاہم دشمن بالخصوص تکفیری اور وہابی میڈیا اور اوریا مقبول جان جیسے نمک خوروں کی جانب سے پروپگنڈا کیا جارہا ہے کہ گویا رہبر انقلاب بیمار ہوگئے ہیں یا انہیں کوئی مرض لاحق ہوگیا ہے تاہم یہ پروپگنڈا بھی کیا جارہا ہے جسے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کو ہٹایا جارہا ہے وغیرہ وغیرہ، یہ سب جھوٹ ہے الحمداللہ ایسا کچھ نہیں  شوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں عوام کی جانب سے رہبر انقلاب سے اظہار محبت کا ایک نمونہ دیکھا گیا ہے۔

OryaPropaganda.jpg

خدایا رهبر معظم کو طول عمر عطا فرما اور حق کا یہ پرچم آپ ہی کے هاتهوں سے وارث سیده سلام الله علیها تک منتقل ہو…. آمین

خدایا خدایا تا انقلاب مہدی ( عج )
ازنہضت خمینی ( رح ) محافظت بفرما
خامنہ ای رہبر ( رح ) به لطف خود نگہدار
رزمندگان اسلام نصرت عطا بفرما
دیدارروئے مہدی ( عج ) نصیب من بفرما

متعلقہ مضامین

Back to top button