دنیا

روس کا شام سے فوج کے انخلا کا اعلان، عالمی سیاست میں بھونچال آگیا

شیعیت نیوز:روسی صدر ویلادمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ انھوں نے شام سے روسی فوجوں کے اںخلاء کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔خیال رہے کہ روسی صدر نے پانچ ماہ قبل اپنے اتحادی ملک شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کو بچانے اور مدد کیلئے فوجی آپریشن میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔پیوٹن نے کریملن میں اپنے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سے کہا کہ روسی فوج نے شام میں اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں اور ساتھ ہی شام میں امن معاہدہ کروانے کے لیے روسی سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔تاہم روسی قیادت نے شام سے روسی فوجوں کے انخلاء کی ڈیڈ لائن بتائے بغیر شام میں روسی فوج کے طویل قیام کی جانب اشارہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ روسی فوج ٹارٹوس کے پورٹ اور لطاکیہ صوبے میں ہمیمم کے ایئر بیس پر قیام کرے گی۔

روسی صدر کے اس فیصلہ کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے جبکہ عالمی سیاست میں بھی بھونچال آگیا ہے کیونکہ شام کا معمالے پر دنیا ایک تیسری عالمی جنگ کے دھانے پر جاکھڑی ہوئی ہے ،یہاں پہلا سوال یہ ہے کہ اگر روس شام سے اپنی افواج بلاتا ہے تو اس خالی جگے کو کون پرکرنے جارہاہے؟ایران کا اس سلسلے میں کیا موقف ہے ؟کیا ایران کے ساتھ ہم آہنگی ہوچکی ہے؟کیا ایران کی فضائیہ روس کی جگہ لینے تو نہیں جارہی؟

دوسرا سوال یہ بھی ہے کہ کیا حقیقت میں یہ روس کا ایک سنجیدہ فیصلہ ہے یا پھر شام کی قیادت پر دباو بڑھانے کی کوشش کہ وہ روس کی باتوں پرسنجیدگی سے غور کرے ۔

تیسرا سوال یہاں یہ پیدا ہوجاتا ہے کہ روس کے اس سرپرائز فیصلے کا جنیوا مذاکرات پر کیا اثرات مرتب ہونے جارہے ہیں ؟

متعلقہ مضامین

Back to top button