پاکستان

JSO اخلاقی و نظریاتی حوالے سے طلباء کی تربیت میں اپنا کردار ادا کرے،علامہ ساجد نقوی

شیعیت نیوز:  جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا ،اس موقع پر مرکزی صدر جے ایس او پاکستان وفا عباس بھی موجود تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے جے ایس او کے جوانوں کے نام اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے ایس او کو منظم کرنے کے لیے اور طلباء کی بہتری کے لیے ان کی تعلیمی اور اخلاقی بہتری کے لیے ایک مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ جس طریقے پر جے ایس او کی بہتر کارکردگی رہی ان ایام میں کوشش کریں کہ یہ کارکردگری اس سے زیادہ بہتر ہوگئی، علامہ ساجد علی نقوی نے مزید کہنا تھا کہ  جے ایس او پاکستان تعلیمی میدان میں طلاب کو آگے بڑھنے کے لیے مدد فراہم کرے،نظریاتی حوالوں سے ان کو مظبوط کرنے کی کوشش کی جائے۔ اور خاص طور پر اخلاقی حوالے سے ان کی تربیت کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے۔ان کا فرمانا تھا کہ اس وقت جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے معاشرے میں بھی اور تنظیموں میں بھی وہ مسئلہ اخلاقیات کا ہے۔ اخلاقیات کو بہتر بنانا، کشیدگی اور تند و تیز اختلافی صورت حال کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ یہ مرکزی دفتر ان معاملات میں اپنا کردار ادا کرے گا۔مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر وفا عباس کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی کی رہنمائی میں یہ دفتر طلباء کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ یہ دفتر طلباء کو مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ شیڈول، مختلف اداروں کی جانب سے ملکی و غیر ملکی اسکالرشپس ، تعلیمی میدانوں میں طلباء کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر رکن نظارت مولانا فرحت جوادی، مرکزی نشر و اشاعت سیکرٹری برادر ارسلان کاظمی، ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان برادر عبداللہ رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری برادر عرفان، ڈویژنل نشر و اشاعت سیکرٹری برادر محمد علی، اسلامک ایمپلائز کے صدر برادر شاہد کاظمی، پی ای سی کے سربراہ وزیر حسین، پروفیسر مظہر ہاشمی اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button