ایران

ایرانی میزائلوں کی پیداوار بند نہیں کی جائے گی: امیر علی حاجی زادہ

بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے بدھ کی رات ایک ٹی وی پروگرام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائلی مشقوں سے متعلق ظاہر کئے جانے والے رد عمل کے بارے میں کہا کہ ایران کی میزائلی اور دفاعی صلاحیت ریڈ لائن ہے۔ اس کے علاوہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائلی مشقوں سے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی بھی نہیں ہوتی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کی دفاعی صلاحیت کا مخالف ہے اور وہ نہیں چاہتا ہے کہ ایران سلامتی سے ہمکنار رہے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائلی مشقیں خطرات کے مقابلے کے لئے ہمہ جانبہ آمادگی اور دفاعی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے متعدد مراحل اور ایران کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button