جماعت اسلامی کی منافقتـ: ممتاز قادی پر سیاست، بدعت بھی حلال کرلی
شیعیت نیوز: نام نہاد جماعت اسلامی کی جانب سے ممتاز قادری پر سیاست کا بازار شدت کے ساتھ گرم ہے، اطلاعات کے مطابق کراچی میں 13 مارچ کو جماعت اسلامی کیجانب سے ممتاز قادری کے حق میں ایک ریلی و جلسہ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں اس تنظیم کے قائد سراج الحق دیوبندی شرکت کریں گے، سب سے زیادہ مہم بات یہ ہے کہ اس ریلی کی تشہیر میں جماعت اسلامی نے بدت کو حلا ل قرار دیدیا ہے تاکہ عام و سادہ لوح مسلمانوں کو اپنی جانب متوجہ کرسکیں۔
مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق عافیہ صدیقی کے نام پر دھندا کرنے والی جماعت کو ایک اور نام ممتاز قادری مل گیاہے اور دیکھنا یہ ہے کہ کب قادری موومنٹ کے نام سے کوئی ادارہ جماعت اسلامی کے زیر سایہ تشکیل پائے اور اس پر سیاست کرکے اپنے مقاصد حاصل کئے جائیں۔
ایک عاشق رسول سُنی خوش عقید ہ مسلمان نے سوشل میڈی پر کہا کہ کراچی میں 13 مارچ اتوار کو ہونے والے اس جلسے میں جماعت اسلامی نے رسول اللہ (ص) کے نعلین مبارک کی تصویر لگی ممتاز قادری کی تصویر کو اپنی تشہیر کا حصہ قرار دیا ہے تاکہ عاشقان رسول (س) کے جذبا ت کا فائدہ اُٹھاکر انہیں اپنی طرف مائل کریں اور پھر جماعت اسلامی کا حصہ بنا کر انکے نظریا ت خراب کردیں، جبکہ یہ سب اس تنظیم کے مکتب کے مطابق بدت ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ جماعت اسلامی ممتاز قادری کے نا م پر پوانٹ اسکورنگ کرکے نوں لیگ سے ساز باز کریگی اور اپنا الو سیدھا کرلے گی، اسی طرح لوگوں نے سوشل میڈیا پر جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو ا ہے، خاص طور انکا کہنا ہے کہ ربیع الاول کے جلوسوں میں نعلین مبارک کو بدت قرار دیے کر اسکا مذاق بنانے والے آج اپنی ریلی کے لئے اُسی بدت کا استعمال کررہے ہیں یہ جماعت اسلامی کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شیعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ممتاز قادری کو سزا موت سنانے والے جج بھی جماعت اسلامی سے تعلق رکھتا تھا، جبکہ سلمان تاثیر کی موت کے بعد انکے اہل خانہ سے جماعت اسلامی کے قائد نے تعزیت کی تھی، عوام نے سوال کیا کہ اگر تاثیر گستاخ رسول (ص) تھا تو اسکے مرنے کے بعد تعزیت کیوں کرنے گئے؟