ایران

حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی حرم رضوی کے نئے متولی مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے حرم کا نیامتولی مقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حرم رضوی کے سابق متولی مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین واعظ طبسی کی گرانقدر خدمات کا شکریہ ادا کیا اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے رحمت و مغفرت طلب کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں حجۃ الاسلام رئیسی کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہے کہ آپ کی مدیریت اور امانتداری کے پیش نظر آپ کو حرم رضوی کا متولی مقرر کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ اپنی توانائیوں کو بروی کار لاکر زائرین کی بہترین خدمات انجام دیں گے اور حرم کے عظيم ثقافتی سرمایہ سے ملکی اور غیر ملکی سطح پر مؤثر استفادہ کریں گے اور حرم کے ترقیاتی اور تعمیری امور کو آگے بڑھانے میں اپنی توانائیوں سے بھر پور استفادہ کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس عظیم ذمہ د اری کو احسن طریقہ سے ادا کرنے میں آپ کی مدد اور نصرت فرمائے۔    

متعلقہ مضامین

Back to top button