پاکستان

شیعہ علماٗ کونسل کے وفد کی ممتاز قادری کے جنازے میں شرکت

شیعیت نیوز: گذشتہ روز توہین رسالت کیس میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کےجنازے میں شیعہ علمائ کونسل پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی سربراہی میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ممتاز قادری کو سلمان تاثیر قتل کیس میں پھانسی دی گئ تھی جسکے بعد ملک بھر میں احتجاجی سلسلہ شروع ہوگیاجبکہ ممتاز قادری کی نماز جنازہ کے لئے اجتماع کا اعلان منگل کے روز لیاقت باغ روالپنڈی میں کیا گیا جس میں لاکھوں عاشقان رسول اللہ (ص) سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے شرکت کی، اس موقع پر شیعہ علماٗ کونسل پاکستان کا وفد علامہ عارف واحد کی سربراہی میں لیاقت باغ پہنچا اور ممتاز قادری کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ممتاز قادری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ، سلمان تاثیر پر توہین رسالت کا الزام تھا، ذرائع کے مطابق انہوں نے توہین قرآن کی مجرم آسیہ بی بی کی حمایت کرتے ہوئے توہین رسالت کے قانو ن کوکالا قانون قرار دیدکر اس میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،جس پر مذہبی حلقوں نے سلمان تاثیر کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا،اس دوران ممتاز قادری نے جو سلمان تاثیر کے گارڈ تھے انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا، موقع واردات سے ممتاز قادری کو گرفتار کرلیا گیا تھا جیسے ۲۹ فروری 2016کو پھانسی دیدی گئی۔

cq1.jpg

sadw.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button