پاکستان

اسلامی نظام نافذ کروں گا، یہ کہہ کر نواز شریف نے اسامہ سے پیسے لئے

شیعیت نیوز: ایک نئی کتاب میں ایک بار پھر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔

یہ دعویٰ پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق افسر خالد خواجہ کی اہلیہ شمامہ خالد کی تحریر کردہ کتاب ’خالد خواجہ: شہیدِ امن‘ میں کیا گیا۔

کتاب میں تحریر کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے ضیاء الحق کے دور کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی بینظیر بھٹو کے خلاف انتخابات لڑنے کے لیے فنڈز حاصل کیے۔

کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے اسلامی نظام حکومت متعارف کرانے کے عہد نے نہ صرف خالد خواجہ بلکہ اسامہ بن لادن کو بھی متوجہ کیا، لیکن اسامہ کی جانب سے بھاری فنڈنگ کے نتیجے میں اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف اپنے وعدوں سے مکر گئے۔

کتاب میں آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کا وہ نوٹ بھی شامل ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ خالد خواجہ کے کچھ عرصے تک نواز شریف سے قریبی تعلقات رہے۔

کتاب کے مطابق فلسطین سے تعلق رکھنے والے ’عالمی جہاد کے بانی‘ عبداللہ اعظم نے خالد خواجہ کو اسامہ بن لادن سے متعارف کرایا، عبداللہ اعظم نے فنڈز اکٹھے کیے اور عرب ممالک سے جنگجو بھرتی کیے جو ’افغان عرب‘ کہلائے، جبکہ عبدللہ نے ہی اسامہ کو افغانستان آنے پر قائل کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button