مقبوضہ فلسطین

فلسطینی پارلیمنٹ پر حملہ

القدس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کی پولیس نے ایک فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرنے کے لئے فلسطینی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کر دیا۔ فلسطینی رکن پارلیمنٹ نجات ابوبکر نے جمعرات کو بتایا کہ وہ اس حملے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ ادھر فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحر نے محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رکن پارلیمنٹ اور فتح تحریک کے لیڈر نجات ابوبکر کے خلاف سارے اقدامات کو روک دے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ، اراکین پارلیمنٹ سے باز پرس سے متعلق قوانین کی پابندی کرے۔ قابل ذکر ہے کہ محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کی پولیس، صیہونی حکومت کے اہداف کے دائرے میں غرب اردن میں فلسطینی مزاحمت کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے فلسطینیوں کو گرفتار کرتی رہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button