پاکستان

ملکی سالمیت کے لئے تکفیری دہشتگردی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، علامہ عارف واحدی

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک میں فرقہ وارانہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ تکفیری دہشتگرد آصف چھوٹو جو عباس ٹاون دھماکے سمیت متعدد کارروائیوں اور 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے کو گرفتار کرنا حکومت کی جانب سے فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سود مند ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

علامہ عارف وحدی کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع دن سے یہی مطالبہ رہا ہے کہ ملک سے فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداراوں کو سنجیدہ اقدام کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو کسی بھی دباو میں آئے بغیر دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی کو نہیں روکنا چاہیے۔ ملکی سالمیت کے لئے تکفیری دہشتگری کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ ملک میں شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں چند مٹھی بھر تکفیری دہشتگرد گروہ ہی ملک میں امن کے دشمن ہیں۔ ان لوگوں کی اصلیت اور عزائم اب پاکستانی عوام کے سامنے ظاہر ہو چکے ہیں۔ ملت جعفریہ نے اتنی قربانیوں کے باوجود کسی بھی لمحہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت کے رہنما اصولوں اور ہدایات پر عمل پیراں ہو کر ملت جعفریہ نے ملّی پلیٹ فارم شیعہ علماء کونسل پر متحد ہو کر اُن خفیہ ہاتھوں اور ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنایا جو اس ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے کر خانہ جنگی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں اور بچانے میں ملت جعفریہ کی قربانیوں کا تسلسل جاری ہے۔ اور ہم وطن عزیز کو بچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button