مردم شماری عوام کو حقوق کی فراہمی کیلئے ضروری عمل ہے،

23 فروری, 2016 00:00

شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے مردم شماری کے متعلق آل پارٹیز کانفرس کا انعقاد خوش آئند ہے ہم سمجھتے ہیں کے عوام کے حقوق اور مشکلات کے حل کا بنیادی مسئلہ مردم شماری ہے کیو نکہ گزشتہ اٹھارہ سالوں سے ملک میں مردم شماری نہیں ہو سکی جو حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ حکومت کی طرف سے صوبوں کو آبادی کے تناسب سے وسائل نہیں دئیے جارہے ہم وفاق سے امید رکھتے ہیں کے آئین اور قانون کے تقا ضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کے تمام صوبوں کو اُن کی پاپولیشن کے حساب سے وسائل فراہم کیئے جائیںگے ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ مردم شماری کے عمل کو شفاف انداز میں کرایا جائے حکومت کی طرف سے دئیے گے مردم شماری کے تین دن ناکا فی ہیں تین دن میں ملک میں مردم شماری کر نا نا ممکن ہے تین دن میں خانہ پوری تو ہو سکتی ہے لیکن مردم شماری نہیں ہوسکتی لہذا مردم شماری کے دنوں کو بڑھا کر دس سے پندرہ دن کیا جائے اور فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے ۔

1:10 شام ستمبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔