پاکستان

مولانا عبدالعزیز اپنے خلاف درج دو مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئے

شیعیت نیوز: لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اپنے خلاف درج دو مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئے، مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد کے تھانہ آپبارہ میں تحریری بیان بھی جمع کرا دیا ہے۔ کہتے ہیں ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ مولانا عبدالعزیز نے ایس ایچ او تھانہ آپبارہ کو اپنا تحریری بیان ریکارڈ کرایا جس میں لال مسجد کے سابق خطیب کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف درج مقدمات جھوٹے ہیں۔ کہتے ہیں کہ مقدمہ میں جس دن کا واقعہ لکھا گیا ہے اس دن شہر میں موجود ہی نہیں تھا، مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ ان کے خلاف درج دونوں مقدمات خارج کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button