مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں ایک اور فلسطینی کی شہادت

فلسطینی انتظامیہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اکیس سالہ فلسطینی جوان خالد طقاطقہ جنوبی غرب اردن میں بیت لحم کے نزدیک اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگیا- جمعے کو مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب المعامود میں بھی صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی جوان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا – اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مرکز رام اللہ کے شمال میں جلزون کیمپ پر حملہ کرکے دو فلسطینی جوانوں کو زخمی اور ایک اور فلسطینی جوان احمد ایوب عبید کو گرفتار کرلیا-

واضح رہے کہ مسجد الاقصی کی بےحرمتی اور اس مقدس مسجد کو زمان و مکان کے اعتبار سے تقسیم کرنے کی سازش پر عملدرآمد کی وجہ سے اکتوبر کے اوائل سے، قدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں جن میں اب تک ایک سو اسّی سے زائد فلسطینی، صیہونیوں کے ہاتھوں شہید اور بڑی تعداد میں زخمی اور گرفتار کئے گئے ہیں- فلسطینیوں نے بھی صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے جواب میں انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک بتیس صیہیونیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زحمی کردیا –

متعلقہ مضامین

Back to top button