پاکستان

کالعدم تکفیری جماعتیں اندرون سندھ قدم جمانے کی کوششیں میں ہیں

شیعیت نیوزـ: جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان نےتجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیاب ہورہا ہے، کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور یہ کالعدم جماعتیں اب اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں لشکر جھنگوی کی اعلیٰ قیادت کے خاتمے کے بعد کالعدم جماعتوں کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، لشکر جھنگوی سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کی کوشش ہے کہ بڑی کارروائیاں کر کے اپنے وجود کو ثابت کیا جائے ،لشکر جھنگوی اور دوسری کالعدم جماعتیں اندرون سندھ اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہیں ،سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں نے اپنے سلیپر سیلز قائم کرلیے ہیں، دہشتگردوں کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button