پاکستان

مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے دو حملوں میں 8خاصہ داراہلکارشہید

 مہمند  ایجنسی میں دہشتگردوں کے دومختلف حملوں میں 8خاصہ داراہلکارشہید ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ کڑپہ میں آج صبح دہشت گردوں نے خاصہ دار پوسٹ پر حملہ 6 خاصہ دار اہلکار کو شہید کردیا ۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال لنئی منتقل کر دیا گیا۔

ادھر گزشتہ رات یکہ غنڈ کے علاقے دروازگئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے خاصہ دار فورس کے دو اہلکار تاج علی اور بلال جان شہید ہوگئے ۔ دو نوں اہلکار سولرٹیوب ویل کی سیکیورٹی پرمعمورتھے۔علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button