پاکستان

علامہ طالب جوہری نے 20 فروری کو ہونے والی حمایت مظلومین کانفرنس کی حمایت کردی

شیعیت نیوز: پاکستان کے معروف خطیب حجتہ السلام والمسلمین علامہ طالب جوہری نے شہید شیخ باقر  نمر کے چہلم کے موقع پر منعقد کی جانیوالی حمایت مظلومین کانفرنس کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حمایت مظلومین کانفرنس کے ایک وفد نے علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ حمایت مظلومین کانفرنس کے منتظمین کے وفد کی قیادت مرکزی تنظیم عزاداری کے سربراہ جناب ایس ایم نقی نے کی۔ اس موقع پر اپنی گفتگو میں علامہ طالب  جوہری نے حمایت مظلومین کانفرنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اسے ملت جعفریہ کے اتحاد کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ واضح رہے کہ حمایت مظلومین کانفرنس شہید شیخ باقر نمر کے چہلم کی مناسبت سے 20 فروری، ہفتہ 8 بجے شب امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی کراچی میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button