پاکستان

پاکستان ابھی سعودی عرب کے 34 رکنی فوجی اتحاد میں شامل نہیں ہوا

 پاکستان کے مشیر خارجہ شرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی تک سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں شامل نہیں ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سعودی فوجی اتحاد اور سعودی عرب میں فوجی مشقوں میں پاکستان کی فوج کی شمولیت سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھی تک داعش کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں شامل نہیں ہوا ہے، فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے مزید تفصیلات اور ٹیکنیکل مشاورت درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ اسلامی اتحاد 6 نکات پر مشترکہ اقدامات کرے گا، جب رکن ممالک کا اجلاس ہوگا تو ایران اور عراق کی شمولیت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت پاک فوج 20 ممالک کی مشترکہ مشقوں میں حصہ لے رہی ہے اور اس میں ایک ہزار سے زائد فوجی تربیت دینے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ سودی فوج کو پاکستان میں بھی تربیت دی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button