پاکستان

غداری اور کفر کے سرٹیفکیٹ دینا میڈیا اینکر ز کا کام نہیں ،پیمرا کو نوٹس

شیعیت نیوز : ملک کے ایک نجی ٹی وی چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیمرا نے کہا کہ غداری اور کفر کے سرٹیفکیٹ دینا یا ملک دشمن اور اسلام دشمن قرار دینا، کسی کامسلمان ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنا ٹی وی اینکرز یا ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا کام نہیں ہے۔ بلکہ ایسا کرنا ایک غیر ذمہ دار اور غیر پیشہ وارانہ حرکت ہے جو پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ مزید برآں مروجہ قواعد کے تحت چینل نے اس امر کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ جس فریق کے بارے میں گفتگو کی جارہی ہو اس کو بھی برابری کی بنیاد پر اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیاجائے۔ تاہم اے آر وائی نیوز چینل نے یکطرفہ پروگرام نشر کرکے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button