پاکستان

گجرات:کالج پرنسل رباب جعفری کو داعش کا دھمکی آمیز خط موصول

شیعیت نیوز:  سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے کیمپنگ گراؤنڈ میں واقع کالج آئی ڈی جنجوعہ کالج میں دہشتگرد داعش کی طرف سے دھمکی آمیزخط جس میں 50 لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا گیا موصول ہونے پر کالج کی پرنسپل مسز سیدہ رباب جعفری کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے خط میں 50 لاکھ تاوان نہ ملنے پر داعش کی طرف سے موت کا پیغام بھی دیا گیا اس سے پہلے گجرات میں اس قسم کا خط پہلے بھی ایک سرکاری سکول کو موصول ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں داعش کا خطر ہ منڈلا رہا ہے، مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تکفیری دہشتگرد تنظیمیں سپاہ صحابہ، طالبان اور لشکر جھنگوی داعش کے جھنڈے تلے جمع ہوئے ہیں، لیکن ہماری حکومت اس معمالے پر بلی کے سامنے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیئے بیٹھے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button