ایران

شام : حرم اہلیبت ؑ کا دفاع کرتے ہوئے سپاہ پاسداران کے ایک اور کمانڈر شہید

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اور کمانڈر شام میں دھشتگردوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

نیشاپور کے امام رضا(ع) نامی بٹالین کے کمانڈر محسن قاجاریان جو شام میں حرم اہل بیت(ع) کی حفاظت کی خاطر تکفیری دھشتگردوں سے جنگ کر رہے تھے مقام شہادت پر فائز ہو گئے ہیں۔

شام کے صوبہ حلب میں حالیہ دنوں دھشتگردوں کے مقابلہ میں ایک عظیم فوجی آپریشن کا آغاز ہوا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز بدھ کو اس ملک کے دو شیعہ نشین شہر نبل اور الزہرا کے چار سالہ دھشتگردانہ محاصرے کو توڑ دیا گیا۔

نبل اور الزہرا دو ایسی شیعہ بستیاں ہیں جن میں ساٹھ ہزار سے زیادہ شیعہ آباد ہیں اور گزشتہ چار سالوں سے مکمل طور پر دھشتگردوں کے گھیراؤ میں تھے اور زندگی کی ابتدائی سہولیات سے بھی محروم ہو چکے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button