سید ہ زینب ؑ کے روضہ پر بمباری کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاجی مظاہرہ
شیعیت نیو ز: شام میں سیدہ زینب (س) کے مزار کے باہر خودکش حملوں کے خلاف سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ و قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کی کال پر یوم احتجاج منایا گیا۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مرکزی یوم احتجاج کمیٹی کے کنوینر علامہ سید محسن علی ہمدانی نے حضرت زینب (س) کے مزار کے قریب دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت دشمنوں نے مسلم ممالک کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے اور شام اس وقت خاص نشانے پر ہے۔ جس طرح لیبیا میں معمر قذافی کا تختہ الٹا گیا اسی طرح شام میں بشار الاسد کو ہٹانے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس حملوں، نائن الیون پر اسمبلیوں میں مذمتی قراردادیں لائی جاتیں ہیں لیکن حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار کے باہر خودکش حملوں پر مسلم ممالک کے سربراہان چپ سادھ لی ہے جو افسوسناک ہے۔ مظاہرے سے کرنل (ر) سید سخاوت علی کاظمی، علامہ بشارت حسین امامی اور دیگر نے خطاب کیا۔