پاکستان

لاہور، اردو بازار میں چھاپہ، تکفیری لٹریچر اور دھماکہ خیز مواد برآمد، 2 گرفتار

لاہور کے معروف اردو بازار میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں تکفیری لٹریچر برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے اردو بازار میں کارروائی کرتے ہوئے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں ممنوعہ لٹریچر بر آمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کتابوں کے ڈبوں سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ممنوعہ لٹریچر میں خودکش حملہ آور بننے سے متعلق کتابچہ بھی شامل ہے۔ حساس ادارے نے گرفتار ہونے والے دونوں افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید گرفتاریوں کی بھی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button